LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ جی بی اے 16 دیامر 2 کے 3 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ شروع امریکا میں فضائی بحران برقرار، 6 ہزار پروازیں منسوخ، ساڑھے 7 ہزار تاخیر کا شکار اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا امریکا کی مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت نیتن یاہو کی گادی آئزن کوٹ سے قومی اتحاد کی حکومت بنانے کی اپیل دہشت گردی کا جرم ثابت، سعودی عرب میں 2 افراد کو سزائے موت دے دی گئی یوکرین پر غیر منصفانہ امن معاہدہ مسلط کرنے کی کوشش نئی جنگ کا سبب بن سکتی ہے، میکرون یوکرین کی نیٹو رکنیت کے بدلے ڈونباس سے دستبرداری کی امریکی تجویز، زیلنسکی کا بڑا انکشاف فورک لفٹ مشینیں اسرائیلی فوج کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف، جاپانی کمپنی نے تحقیقات شروع کر دیں غزہ میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی تنظیموں کو فوری رسائی دی جائے، یورپی یونین شام میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا سعودی فوجی اتحاد کا حوثیوں کے مزید 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ صدر پوتن، شی جن پنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی 19 نومبر کو چین میں سہ فریقی ملاقات ہوگی، کریملن ابوظہبی میں 55ویں قومی دن کی تقریبات، تین روزہ ہوامیر فریجنا فیسٹیول کا انعقاد

پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کو ممکنہ لانگ مارچ کیخلاف کیس کا فیصلہ محفوظ

Web Desk

14 September 2026

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے سے متعلق دائر درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم 3 رکنی لارجر بینچ نے کی، جس میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس آصف بھی شامل تھے۔ اہم سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک، پراسیکیوٹر جنرل، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ اور آئی جی خیبر پختونخوا عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت سے خصوصی اجازت ملنے پر کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کے سال 2022 اور 2024 کے احتجاج کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔ دلائل دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک نے موقف اپنایا کہ گزشتہ احتجاجی مظاہروں کے دوران سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کو کرینوں سے ہٹایا گیا اور ڈی چوک پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ بظاہر دو غیر آئینی مقاصد پر مبنی ہے: قیدی کی رہائی اور حکومت کا خاتمہ۔ انہوں نے استدعا کی کہ انتظامیہ دفعہ 144 نافذ کر کے انتظامات تو کر سکتی ہے لیکن شہریوں پر گولیاں نہیں چلا سکتی، لہٰذا عدالت وقت سے پہلے حکم نامہ جاری کرے۔

سماعت کے دوران بینچ نے آئی جی خیبر پختونخوا کو روسٹرم پر طلب کر کے ان کا بیانِ حلفی پرکھا۔ چیف جسٹس کے دریافت کرنے پر آئی جی خیبر پختونخوا نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ اگر صوبے سے کوئی غیر قانونی اقدام یا پیش قدمی کی کوشش کی گئی تو پولیس اسے ہر صورت روکے گی۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کی جانب سے تحریری جواب اور رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد 3 رکنی لارجر بینچ نے تمام فریقین کے دلائل سن کر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا، جو جلد سنایا جائے گا۔