LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول بھٹو کی گلگت بلتستان کی نومنتخب حکومت کو 100 روزہ ترقیاتی پلان تیار کرنے کی ہدایت وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم

وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال

Web Desk

7 July 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اپنے دورۂ امریکہ کے دوران یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو (UIC) کا دورہ کیا ہے، جہاں پاکستان اور امریکہ کے درمیان طبی تعلیم، تحقیق اور صحت کے شعبے میں مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر نے یونیورسٹی کے پرووسٹ، وائس پرووسٹ اور ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مجوزہ جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر (JMCRC) اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (PKLI) کے ساتھ مستقبل میں ادارہ جاتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جس میں جدید طبی تحقیق، اختراع اور جدید علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی گئی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کو خطے کے ممتاز طبی مراکز میں شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی کے ایل آئی روبوٹک سرجری سمیت جدید طبی سہولیات کی جانب تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے، اور پاکستان اس شعبے میں یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کے وسیع تجربے سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے پی کے ایل آئی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کو آن لائن ذرائع سے یونیورسٹی کی قیادت سے متعارف بھی کرایا۔

ملاقات میں نالج کوریڈور کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے طبی علوم کو بھی اس میں شامل کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ فیکلٹی اور طلبہ کے تبادلے، وظائف، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور جدید جراحی کی تربیت جیسے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ احسن اقبال نے  کہا کہ ان کے گزشتہ دورِ وزارت میں  حکومتِ پاکستان کی مالی شراکت سے فل برائٹ اسکالرشپ پروگرام کو وسعت دی گئی، جس سے یہ دنیا کا ایک بڑا پروگرام بنا۔ یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کی قیادت نے اس تبادلۂ خیال کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستانی اداروں کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے اور طبی تعلیم، تحقیق اور صحت کے شعبے میں باہمی مفاد پر مبنی مستقبل کے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوانات