LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وزیر خارجہ کی قطری نمائندوں سے ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دبئی میں ورلڈ آرٹ 2026ء کا آغاز 19 نومبر سے، 65 ممالک کے فنکار شریک ہوں گے امریکا، اسرائیل کے فوجی اڈوں کے قریب ڈیم اور بجلی گھر ہدف تصور ہونگے: ایران آبنائے ہرمز میں ایک دن میں تیسرا آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر عراقی ملیشیا کا تنازع حل کرانے عراق پہنچ گئے دبئی میں تین روزہ عالمی کانفرنس، فوڈ سیفٹی کیلئے جدید سائنسی اقدامات پر تبادلہ خیال نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کی راہ مزید ہموار، حزب اختلاف کے متان کہانا سپیکر منتخب امریکی سینیٹ کمیٹی نے نئے امریکی جوہری بم بی 94 کا نام ظاہر کردیا امریکی سکیورٹی ایجنسی کا انتہائی حساس اندرونی مواصلاتی نیٹ ورک فنی خرابی کے باعث بند روس کا فوجی مال بردار طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ، 19 افراد ہلاک پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کا کچھ حصہ میڈیا کیلئے کھولا جاسکتا ہے، کریملن دبئی میں عالمی مائننگ شو اختتام پذیر، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور نئی شراکت داریوں پر خصوصی توجہ عالمی پولیس سربراہی اجلاس اختتامی مرحلے میں داخل، اے آئی اور جدید پولیس ٹیکنالوجی مرکزِ نگاہ روس کے مفادات نظرانداز کرکے امن مذاکرات نہیں ہو سکتے، روسی وزارت خارجہ فلائی دبئی نے ریاض اور ابہا کیلئے پروازوں کی منسوخی میں 27 نومبر تک توسیع کر دی

پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق

Web Desk

7 July 2026

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اپنے چار روزہ سرکاری دورے پر کرغزستان پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے کرغز صدر سادیر جپاروف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے پاک-کرغز دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے اور تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں صدور نے وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان توانائی رابطے کے اہم ذریعے ‘کاسا-1000’ (CASA-1000) منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کی بندرگاہوں سمیت کرغزستان کی ٹرانزٹ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا۔ وفود کی سطح پر مذاکرات کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان مناسب قیمتوں پر اپنی مصنوعات کرغزستان کو فراہم کرنے کا خواہش مند ہے۔ ملاقات میں کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، ادویات سازی، اور حلال انڈسٹری سمیت دہشت گردی، منظم جرائم اور سائبر کرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔