LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ

حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن

Web Desk

7 July 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کی معاشی اور عوامی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی کے تناسب سے ملک میں پیٹرول کی قیمت 225 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، لیکن حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں ‘بھتہ’ وصول کر کے غریب عوام سے 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس بٹور رہی ہے، جس کے خلاف اس جمعہ کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمن نے ایل این جی کارگو کی خریداری، گیس لوڈشیڈنگ اور ایل پی جی سلنڈر کی مہنگی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کسانوں کے استحصال اور کپاس کی کاشت میں تاریخی کمی کا ذمہ دار پنجاب حکومت اور شوگر مافیا کو ٹھہرایا اور الزام عائد کیا کہ شریف خاندان کی شوگر ملیں کسانوں کے 4 ارب روپے دبا کر بیٹھی ہیں۔ انہوں نے لیپ ٹاپ اور ٹریکٹر اسکیموں کو فراڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود 11 ارب کا جہاز خرید لیا ہے، جبکہ ملک میں لاقانونیت کا یہ عالم ہے کہ پولیس اب ججز کے گھروں میں بھی داخل ہو رہی ہے۔