LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید یو اے ای میں ‘ویزا آن ارائیول’ کی شرائط تبدیل، کیا اب آپ اہل ہیں؟ انسانی سمگلنگ کیخلاف 59 ممالک میں عالمی کریک ڈاؤن، ایک ہزار سے زائد ملزم گرفتار اسرائیل کا امریکا سے ترکیہ کو ایف 35 جنگی طیارے اور پرزے فروخت نہ کرنے کا مطالبہ دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری امریکہ میں شدید بارشوں کی تباہ کاری، نیو جرسی میں ہول سیل اسٹور کی چھت گر گئی، نیویارک سمیت کئی علاقوں میں طوفانی سیلاب کی وارننگ نیویارک میں ملازمین کے حقوق کی پامالی پر والگرینز سمیت 4 کمپنیوں کو 21 لاکھ ڈالر جرمانہ؛ 1600 سے زائد ورکرز کو ہرجانہ ملے گا ایران میں حکومت کی تبدیلی نہیں، معاہدہ ترجیح ہے: ٹرمپ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے: فیلڈ مارشل

دہشتگردی کا مقابلہ جاری، ریاست کی رٹ ہر صورت قائم ہوگی: سرفراز بگٹی

Web Desk

7 July 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہنہ اوڑک میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے عام شہریوں اور اینٹی ٹیررازم فورس (ATF) کے اہلکاروں کی ٹراما سینٹر کوئٹہ میں عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہنہ اوڑک کے بہادر عوام اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، جس پر وہاں کے مقامی لوگوں کا حوصلہ اور جرات قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومتِ بلوچستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، شہداء کے لواحقین کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے لیے معاوضے کے چیکس کل ہی تقسیم کر دیے جائیں گے۔

میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی شجاعت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان دہشت گردوں کے خلاف انتہائی مؤثر اور جاندار کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے صوبے کی موجودہ صورتحال کا حقیقت پسندانہ جائزہ پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ اس وقت بلوچستان کو جنگ جیسے حالات کا سامنا ہے اور یہاں امن و امان کی صورتحال مثالی نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں کے لیے محض چند منٹوں کے لیے سڑکوں پر نمودار ہوتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں، لیکن وہ ریاست کو مرعوب نہیں کر سکتے۔ حکومت دہشت گردی کی اس لہر کو کچلنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبائی وزیر داخلہ نے گزشتہ رات خود ہنہ اوڑک کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔