این ڈی ایم اے کا دریاؤں میں طغیانی اور مقامی سیلاب کا الرٹ جاری
Web Desk
7 July 2026
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے 6 سے 10 جولائی 2026 تک دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک اہم الرٹ جاری کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے دوسرے مون سون اسپیل اور مغربی ہواؤں کے ملاپ کے باعث شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں پہاڑی ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اچانک اور نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سطح پر سیلاب (فلیش فلڈنگ) کا خطرہ ہے۔
ترجمان کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران دریائے سوات اور دریائے پنجکوڑہ سمیت ان کے معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر، دریائے سندھ میں تربیلا ڈیم کے بالائی علاقوں، اور دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر نچلے درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ صوبائی اور مقامی محکموں کو الرٹ رہنے، ہنگامی انتظامات فوری طور پر مکمل کرنے اور حساس و خطرے سے دوچار علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی ہے۔
عوام کے لیے جاری ہدایات میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے مکمل گریز کریں، بپھرے ہوئے ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کو عبور کرنے کی کوشش نہ کریں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ ادارے نے شہریوں کو تازہ ترین موسمی صورتحال اور پیشگی حفاظتی تدابیر سے باخبر رہنے کے لیے ‘پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ’ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن
7 July 2026
نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اہم سفارتی اجلاس؛ کثیرالجہتی عالمی فورمز پر ملکی مؤقف مضبوط بنانے کی ہدایات
7 July 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیس؛ الیکشن کمیشن کا چیف کمشنر کو سمری فالو کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 2 ہفتوں کی مہلت
7 July 2026
ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم
7 July 2026
معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ
7 July 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ ٹوٹنے کا سلسلہ برقرار
7 July 2026
اقوام متحدہ کا ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی فوری رہائی کا مطالبہ
7 July 2026
زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید
7 July 2026