قانون سے کوئی بالاتر نہیں ، ون کانسٹیٹوشن ایونیو کو لیز پر لینے والی کمپنی نے قوانین توڑے ، طلال چوہدری
Web Desk
1 May 2026
وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی لیز حاصل کرنے والی کمپنی نے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ تین بڑی کمپنیوں نے یہ جگہ ہوٹل کی تعمیر کے لیے لیز پر لی تھی، لیکن وہاں غیر قانونی طور پر اپارٹمنٹس کا اشتہار دیا گیا جبکہ عدالت نے اس سے منع کر رکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پلاٹ کی بنیاد پر بینک آف پنجاب سے قرض لیا گیا اور اقساط جمع نہ کروانے پر گروپ ڈیفالٹ ہو گیا۔ طلال چوہدری کے مطابق، سی ڈی اے نے 2016 میں لیز منسوخ کر کے بلڈنگ کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور اب حکومت بلا تفریق تجاوزات کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دشمن باضابطہ طور پر جنگ میں داخل ہوچکا، اب کوئی مفاہمتی یادداشت مؤثر نہیں رہی: ابراہیم رضائی
15 July 2026
نیتن یاہو کی حملے کی صورت میں ایران کو سخت جواب کی دھمکی
15 July 2026
12 نوجوانوں کے ایران میں لاپتہ ہونے کا معاملہ، ایف آئی اے کی تحقیقات شروع
15 July 2026
ٹرمپ کا ایران پر مزید دباؤ بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیوں کا عندیہ
14 July 2026
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
14 July 2026
بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، پُرتپاک استقبال
14 July 2026
اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں: پاسداران انقلاب
14 July 2026
شہباز شریف سے یو این سیکرٹری جنرل کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی ملاقات
14 July 2026