کیمبرج کی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اے لیول ریاضی کا پیپرآؤٹ ہونے کی تصدیق
Web Desk
30 April 2026
کیمبرج انٹرنیشنل نے اے لیول ریاضی کے امتحانی پرچے کے آؤٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔کیمبرج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ افریقا، یورپ، مشرق وسطیٰ ، پاکستان اور جنوبی ایشیاکے دیگرممالک میں لیاگیا اے لیول ریاضی کا پیپرامتحان سے قبل ضوابط کے خلاف شیئر کیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق ادارہ ایسے واقعات کی فوری اور مکمل تحقیقات کرتا ہے اور اس وقت لیک کی نوعیت اور حد کا تعین کیا جا رہا ہے، جب کہ آئندہ کے اقدامات طے کرنے پر بھی کام جاری ہے۔ کیمبرج 7 مئی 2026 کو مزید پیش رفت سے آگاہ کرے گا۔

کیمبرج کا کہنا ہےکہ اس کی اولین ترجیح یہ یقینی بنانا ہےکہ اس واقعے سے طلبا کو کوئی نقصان نہ پہنچے اور امتحانات کی شفافیت اور سالمیت برقرار رکھی جائے۔
طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ امتحانات کی تیاری جاری رکھیں اور شیڈول کے مطابق شرکت کریں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ آئندہ کے اقدامات سے متعلق فیصلے سینئر اور تجربہ کار ماہرین کریں گے تاکہ دیے جانے والے گریڈز کی ساکھ برقرار رہے اور جامعات و دیگر ادارے ان پر اعتماد کرسکیں۔
کیمبرج نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امتحانی نظام کی سالمیت متاثر ہونا ایک نایاب واقعہ ہے، تاہم جہاں بدعنوانی کے شواہد ملتے ہیں وہاں متعلقہ امتحانی مراکز اور طلبا کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اے لیول ریاضی کا پرچہ بدھ کوامتحان سے تقریباً 6 گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر لیک ہوا تھا۔
متعلقہ عنوانات
مہنگائی میں معمولی اضافہ ہوا، توانائی کی قیمتوں پر دباؤکا خدشہ ہے، ملکی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری
30 April 2026
عارف حبیب لمیٹڈ کا پی آئی اے کے بقیہ 25فیصدحصص خریدنےکا باضابطہ اعلان، نجکاری کمیشن کونوٹس موصول
30 April 2026
750 ملین ڈالر کے یورو بانڈز موصول، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے، وزارت خزانہ
30 April 2026
موٹرسائیکل سواروں، پبلک وگڈزٹرانسپورٹ کےلیے سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع
30 April 2026
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان؛ کامیابی کی شرح صرف 2.67 فیصد، خواتین امیدوار بازی لے گئیں
30 April 2026
اڈیالہ جیل کے باہر ڈرامائی صورتحال؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو داہگل ناکہ پر روک لیا گیا
30 April 2026
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کے وکیل کا قید تنہائی اور صحت سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار
30 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کا کچہ ایریا کے لیے 23 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان
30 April 2026