LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مودی کی نااہلی سے بھارت خواتین کیلئے سب سےغیر محفوظ ملک بن گیا پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق پنجاب اسمبلی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر تقریب پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی، سرمایہ کاری اور کاروباری تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری مراکش کے امریکی صدر کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط ایرانی چیمبر کا صدر مسعود پزشکیان سے باضابطہ ملک میں جنگی حالت کا اعلان کرنے کا مطالبہ سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق تہران اور واشنگٹن میں سخت گیر عناصر جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں: عرب میڈیا امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی فوجی امداد روکنے کی تجویز مسترد دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بھرپور جشن جیرڈ کشنر، سٹیو وٹکوف مذاکرات میں مالی فائدے اٹھاتے رہے: جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام موصول انسانی حقوق کی تنظیموں نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا انتونیو گوتریس کا امریکا و ایران میں بڑھتی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار امریکا نے اہواز میں کینسر ہسپتال کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنایا، حسین کرمان پور

امریکا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار، امن کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں: دفتر خارجہ

Web Desk

30 April 2026

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، جس کے تحت ایران، سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کی قیادت سے اہم رابطے ہوئے ہیں۔ ترکیہ کے صدر اور قطری قیادت نے پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا ہے، جبکہ وزیراعظم نے ایرانی وفد کے دورہ اسلام آباد کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات مثالی ہیں۔ مزید برآں، پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہوئے صومالی لینڈ کو صومالیہ کا حصہ قرار دیا ہے۔ ترجمان نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہے۔