وزیراعظم نے اپنا گھر سکیم کا اجرا کر دیا، اہل افراد میں چیک تقسیم
Web Desk
30 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے ‘وزیراعظم اپنا گھر سکیم’ کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں میں بینک چیک تقسیم کر دیے ہیں۔ اس سکیم کے تحت مستحق افراد کو گھر کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے تک کا قرض 20 سال کی آسان اقساط پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عام آدمی کو چھت فراہم کرنا ریاست کا مقدس فریضہ ہے اور وہ اس منصوبے پر عملدرآمد کا ماہانہ بنیادوں پر خود جائزہ لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے سال 50 ہزار جبکہ مجموعی طور پر 5 لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے، جس سے نہ صرف بے گھر افراد کو چھت ملے گی بلکہ تعمیراتی شعبے سے وابستہ صنعتوں کے فروغ سے ملکی معیشت کا پہیہ بھی چلے گا۔ یہ سکیم چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی نافذ العمل ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
1 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
1 September 2026