صومالیہ کی یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کی یقین دہانی
Web Desk
30 April 2026
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں 10 پاکستانی شہریوں کے اغوا کے معاملے پر صومالیہ کی حکومت نے پاکستان کو تحریری طور پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، پاکستان کی جانب سے اس معاملے کو صومالی حکام کے سامنے اٹھایا گیا تھا، جس پر صومالی وزارتِ خارجہ نے صورتحال کا بغور جائزہ لینے اور مغویوں کی محفوظ واپسی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چودھری نے اس حوالے سے صومالی سفیر کو مراسلہ بھی بھیجا تھا۔ واضح رہے کہ بحری جہاز Honour 25 پر قبضے کے بعد سے عملے کے 10 سے زائد اراکین یرغمال ہیں، جن کا تعلق کراچی اور دیگر علاقوں سے ہے۔ مغویوں کے اہل خانہ شدید کرب کا شکار ہیں اور انہوں نے حکومتِ پاکستان سے فوری اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
لاہور جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار
1 September 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
1 September 2026
یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی
1 September 2026