LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت

پاکستان کی کوششوں سے جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی کی گئی جو تاحال برقرار ہے: وزیراعظم

Web Desk

29 April 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 11 اپریل کو اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان 21 گھنٹے طویل مذاکراتی عمل ہوا، جس کے نتیجے میں خطے میں سیز فائر ممکن ہوا۔ انہوں نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان کا ہفتہ وار درآمدی بل 30 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا، جس نے معاشی استحکام کو متاثر کیا ہے۔ تاہم، حکومت پبلک ٹرانسپورٹ پر سبسڈی برقرار رکھنے کے لیے صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے۔ شہباز شریف نے مزید بتایا کہ پاکستان نے ساڑھے 3 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کر دیے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔