LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی بلاوجہ جیل میں ہیں، نظریہ قید نہیں کیا جا سکتا: سہیل آفریدی قدرتی آفات کے تباہ کن اثرات کم کرنے کیلئے مضبوط انفراسٹرکچر ناگزیر ہے: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2 روز کی مندی کے بعد آج مثبت رجحان امریکا نے ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں پاکستان کرپٹو کونسل کا ایکسچینج کمپنیوں کو کرپٹو لائسنس جاری کرنے کا عندیہ پینٹاگون شاید صدر ٹرمپ کو ایران جنگ کی مکمل تصویر نہیں دکھا رہا، امریکی میڈیا کا انکشاف جرمنی کا ایران سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ ایران کیخلاف جنگ: امریکا اور برطانیہ کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ایران بڑے بحران میں ہے۔آبنائے ہرمز فوری کھولنے کامطالبہ کیاہے، امریکی صدرکا دعویٰ متحدہ عرب امارات کی تیل پیداکرنے والی ممالک کی تنظیم اوپیک اوراوپیک پلس سے علیحدگی عوام کےلیے خوشخبری، 25کلوواٹ سے کم سولرصارفین کےلیے لائسنس کی شرط ختم امن کےفروغ کیلیے پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، ایرانی سفیر ایران امریکا تنازع طے کرنے کےلیے پاکستان بہترین ثالثی کررہاہے، قطر آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق جوڈیشل کمیشن، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس کیانی،جسٹس بابر،جسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری

بنوں میں رات گئے مزنگہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

Web Desk

29 April 2026

بنوں میں پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی کے باعث دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، رات گئے دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ‘چوکی مزنگہ’ پر حملہ کیا، جس کا سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جواب دیا۔ فجر تک جاری رہنے والے اس مقابلے کے بعد دہشت گرد بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے پسپا ہو گئے۔ واقعے کے بعد ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کی قیادت میں تازہ دم نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ، بینڈولیئرز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، جبکہ مقابلے میں ایک کانسٹیبل فرید اللہ معمولی زخمی ہوئے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے جوانوں کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔