قیام امن کے لیے پاکستان کاتعمیری کردار قابل قدر ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
Web Desk
28 April 2026
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، محمد اسحاق ڈاراوراقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں اور مختلف فریقین کے ساتھ روابط پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں کے لیے مکمل حمایت کا بھی اظہار کیا۔
بیان کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جانب سے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کے اقدامات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہبازشریف مئی کے آخرمیں چین کا دورہ کریں گے، اہم ملاقاتیں متوقع
28 April 2026
عوام کےلیے خوشخبری، 25کلوواٹ سے کم سولرصارفین کےلیے لائسنس کی شرط ختم
28 April 2026
امن کےفروغ کیلیے پاکستان کا کردارقابل تعریف ہے، ایرانی سفیر
28 April 2026
ایران امریکا تنازع طے کرنے کےلیے پاکستان بہترین ثالثی کررہاہے، قطر
28 April 2026
آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق
28 April 2026
جوڈیشل کمیشن، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس کیانی،جسٹس بابر،جسٹس ثمن کے تبادلوں کی منظوری
28 April 2026
بشریٰ بی بی کی متاثرہ آنکھ کے معائنے کیلئے ڈاکٹرز جیل پہنچ گئے
28 April 2026
سیاحت کی بحالی کے منصوبوں پر 28 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں: مریم اورنگزیب
28 April 2026