LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عدالتی فیصلے خوش آئند ہیں، تناؤ کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے سیاسی ڈائیلاگ ضروری ہے: بیرسٹر گوہر پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا

آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی فتح ٹو میزائل سسٹم کی کامیاب مشق

Web Desk

28 April 2026

پاک فوج کی آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ ‘فتح-II’ میزائل سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ میزائل سسٹم جدید ایویانکس اور نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، جو اسے انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ اس تربیتی لانچ کا بنیادی مقصد فوجی اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت اور سسٹم کی تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔ اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن، پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور سائنسدانوں نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا اور میزائل کے تمام سب سسٹمز کی کارکردگی کو سراہا۔ صدرِ مملکت، وزیراعظم اور سروسز چیفس نے اس کامیابی پر پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے قومی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔