LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا بجلی صارفین پر مزید بوجھ؛ قیمتوں میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 8 مئی کو طلب؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار اقوام متحدہ میں کانفرنس: امریکا اور ایران کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ایران نے 2 بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے امریکی اقدام کو مسلح ڈکیتی قرار دیدیا امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی جس پر غور کررہے ہیں: عباس عراقچی واشنگٹن فائرنگ کیس، ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی روس کی امریکا اورایران کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش ایران قیادت کمزورہوچکی، موجودہ صورتحال سے نکلنے کےلیےسنجیدہ ہے، امریکی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، امن کیلیے سفارتی کردارجاری رکھنے کا عزم پنجاب میں لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر، اسمبلی میں بل منظور جنگ بندی کےلیے ایرانی تجاویز امریکاکو موصول، ٹرمپ آج جائزہ لیں گے

بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں دو گھنٹے تک طبی معائنہ؛ سحری کے وقت دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل

Web Desk

28 April 2026

اڈیالہ جیل میں اسیر بانی پی ٹی آئی کو معمول کے طبی معائنے کے لیے سخت سیکیورٹی میں پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے ان کا تفصیلی چیک اپ کیا۔ ذرائع کے مطابق، اسپتال میں تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس معائنے میں وہی ڈاکٹرز شامل تھے جو پہلے بھی ان کا علاج کرتے رہے ہیں۔ طبی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے پروسیجر اور مجموعی صحت کا جائزہ لیا، جس کی تفصیلی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔ معائنے کے بعد صبح چار بجے سحری کے وقت انہیں دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کا کامیاب علاج؛ پمز انتظامیہ نے میڈیکل رپورٹ اور پریس ریلیز جاری کر دی

پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کے علاج کے حوالے سے تفصیلی پریس ریلیز جاری کر دی ہے، جس کے مطابق انہیں 28 اپریل کو فالو اپ معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماہرینِ چشم کے معائنے کے بعد آپریشن تھیٹر میں بانی پی ٹی آئی کو ‘اینٹی وی ای جی ایف’ (Anti-VEGF) انجکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ یہ تمام عمل مریض کی مکمل آگاہی اور رضامندی کے ساتھ ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ‘آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی’ میں ان کی بینائی میں واضح طبی بہتری پائی گئی ہے اور وہ علاج کے عمل کے دوران مکمل طور پر مستحکم رہے۔ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد انہیں ضروری ہدایات اور دستاویزی کارروائی کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔