LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا بجلی صارفین پر مزید بوجھ؛ قیمتوں میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 8 مئی کو طلب؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار اقوام متحدہ میں کانفرنس: امریکا اور ایران کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ایران نے 2 بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے امریکی اقدام کو مسلح ڈکیتی قرار دیدیا امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی جس پر غور کررہے ہیں: عباس عراقچی واشنگٹن فائرنگ کیس، ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی روس کی امریکا اورایران کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش ایران قیادت کمزورہوچکی، موجودہ صورتحال سے نکلنے کےلیےسنجیدہ ہے، امریکی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، امن کیلیے سفارتی کردارجاری رکھنے کا عزم پنجاب میں لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر، اسمبلی میں بل منظور جنگ بندی کےلیے ایرانی تجاویز امریکاکو موصول، ٹرمپ آج جائزہ لیں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا تبادلہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

Web Desk

28 April 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کے دیگر صوبائی ہائیکورٹس میں تبادلے کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی کا لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس بابر ستار کا پشاور ہائیکورٹ تبادلہ زیرِ غور آئے گا۔ اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس خادم حسین سومرو کے سندھ ہائیکورٹ جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر کے بلوچستان ہائیکورٹ تبادلے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان تبادلوں کے لیے معمول کا اجلاس بلانے کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس کے بعد اب یہ باضابطہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس سے قبل اہم پیش رفت؛ جسٹس بابر ستار کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، ذاتی سماعت کی استدعا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، جسٹس بابر ستار نے بطور سربراہ جوڈیشل کمیشن لکھے گئے خط میں استدعا کی ہے کہ آرٹیکل 200 کے تحت ان کے تبادلے کے معاملے پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل انہیں ذاتی طور پر سنا جائے۔ واضح رہے کہ آج ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جن پانچ ججز کے تبادلوں کا معاملہ زیرِ غور ہے، ان میں جسٹس بابر ستار کا نام بھی شامل ہے۔ اس خط کے ذریعے انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ تبادلے سے متعلق کمیشن کی کارروائی میں ان کا نکتہ نظر سنا جانا ضروری ہے۔