LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری کا ماؤ زے تُنگ کے آبائی شہر کا دورہ؛ عظیم چینی رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا بجلی صارفین پر مزید بوجھ؛ قیمتوں میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، نیپرا آج سماعت کرے گی آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 8 مئی کو طلب؛ پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری متوقع پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار اقوام متحدہ میں کانفرنس: امریکا اور ایران کے درمیان تندو تیز جملوں کا تبادلہ ایران نے 2 بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کے امریکی اقدام کو مسلح ڈکیتی قرار دیدیا امریکا نے مزید مذاکرات کی درخواست کی جس پر غور کررہے ہیں: عباس عراقچی واشنگٹن فائرنگ کیس، ملزم پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی روس کی امریکا اورایران کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش ایران قیادت کمزورہوچکی، موجودہ صورتحال سے نکلنے کےلیےسنجیدہ ہے، امریکی وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، امن کیلیے سفارتی کردارجاری رکھنے کا عزم پنجاب میں لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر، اسمبلی میں بل منظور جنگ بندی کےلیے ایرانی تجاویز امریکاکو موصول، ٹرمپ آج جائزہ لیں گے ایران اورخطے کےمفادمیں جوممکن ہوا کریں گے، روسی صدر کی ایرانی وزیرخارجہ کو یقین دہانی

کراچی کے 19 سالہ رایان حبیب نے ٹیکساس میں آئرن مین چیلنج مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی

Web Desk

27 April 2026

ٹیکساس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ رایان حبیب نے آئرن مین ٹرائیتھلون مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

رایان حبیب نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر دی ووڈ لینڈز میں منعقد ہونے والا 226.3 کلومیٹر طویل آئرن مین مقابلہ 15 گھنٹے، 20 منٹ اور 6 سیکنڈز میں مکمل کیا، اور اس کارکردگی کے ساتھ وہ آئرن مین مکمل کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

یہ دنیا کے مشکل ترین مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے جس میں کھلاڑیوں کو بغیر وقفے کے تین مراحل مکمل کرنے ہوتے ہیں، جن میں 3.8 کلومیٹر کھلے پانی میں تیراکی، 180 کلومیٹر سائیکلنگ اور 42.2 کلومیٹر میراتھون دوڑ شامل ہوتی ہے۔

مقابلہ نارتھ شور پارک سے شروع ہوا جہاں جھیل ووڈ لینڈز میں تیراکی کا مرحلہ رکھا گیا۔ جھیل کا درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ رایان نے تیراکی کا مرحلہ 1 گھنٹہ 45 منٹ اور 36 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

اس کے بعد سائیکلنگ کے مرحلے میں شرکا نے دی ووڈ لینڈز اور شمالی ہیرس کاؤنٹی کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے 180 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ رایان نے یہ مرحلہ 7 گھنٹے 27 منٹ اور 49 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

میریتھون دوڑ جھیل ووڈ لینڈز کے گرد تین چکروں پر مشتمل تھی۔ رایان نے یہ مرحلہ 5 گھنٹے 38 منٹ اور 57 سیکنڈز میں مکمل کیا اور فنش لائن عبور کرتے ہی پاکستان کا پرچم لہرا کر جشن منایا۔

انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے اسے زندگی کا سب سے مشکل تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی نوجوان نسل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں اور یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ محنت سے سب کچھ ممکن ہے۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ کا کٹ آف ٹائم 17 گھنٹے تھا۔