پنجاب میں لڑکی کی شادی کی عمر کم سے کم 18 سال مقرر، اسمبلی میں بل منظور
Web Desk
27 April 2026
پنجاب اسمبلی نے لڑکیوں کی 18 سال سے کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیربرائے پارلیمانی امور نے دی پنجاب میرج ریسٹرنٹ بل 2026 پیش کیا جس کو ایوان نے بحث کے بعد کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
بل میں پنجاب بھر میں لڑکیوں کی شادی کی عمر اٹھارہ سال مقرر کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔کم عمری میں شادی کے بل پر حکومتی رکن ذوالفقار علی شاہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 18سال سے پہلے شادی کےلئے عدالت سے اجازت لینے کا مطالبہ کیا۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے حکومتی رکن کے اعتراض پر کہا کہ چھوٹی بچیوں کوپتہ نہیں ہوتا کہ ان کی شادیاں ہو رہی ہیں، اسلامی شریعت کورٹ نے سندھ اسمبلی کے بل کی حوصلہ افزائی کی۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ شادی کےلیے اگر شناختی کارڈ نہیں تو برتھ سرٹیفکیٹ ہونے چاہیں، شہبازشریف دور میں شادی کےلیے سولہ سال عمر تھی جسے اب اٹھارہ سال کیا جا رہا ہے۔عظمی بخاری کی جانب سے توجہ دلانے پراسپیکر نے تمام ارکان اسمبلی کو بل کی کاپیاں فوری دینے کی ہدایت کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
2 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم
2 September 2026
پی آئی اے کا لندن کے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی
2 September 2026
اسلام آباد کے غیر قانونی کال سینٹرز میں غیر اخلاقی سرگرمیاں: 61 غیر ملکی ملک بدر، بلیک لسٹ میں شامل
2 September 2026
ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط
2 September 2026
یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی
2 September 2026
امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
2 September 2026
بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ
2 September 2026