LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے 3 سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کا فیصلہ

Web Desk

27 April 2026

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں قیمتی پتھروں کی کان کنی اور پراسیسنگ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی قدرتی وسائل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے برآمدی معیشت کا اہم حصہ بنانا ہے۔اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں قیمتی پتھروں کی کٹائی، تراش خراش اور زیورات سازی (Jewelry Making) کے لیے تین جدید مراکز قائم کیے جا رہے ہیں: ان مراکز کے لیے اراضی پہلے ہی مختص کی جا چکی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں تیسرے مرکز کے قیام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اجلاس میں اس شعبے کی ترقی کے لیے  اہم نکات پیش کیے گئے جولائی 2026 میں پاکستان میں قیمتی پتھروں کی پہلی بین الاقوامی نمائش منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ سری لنکا اور چین کے تعاون سے قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام شروع کیے جا رہے ہیں۔وزارتِ پیٹرولیم کم سے کم ضیاع (Minimum Wastage) کو یقینی بنانے کے لیے جدید طریقوں کو فروغ دے رہی ہے۔ ایک ہزار افراد کو عالمی معیار کے مطابق کان کنی کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ مقامی افرادی قوت کو ہنرمند بنایا جا سکے۔وزیرِ اعظم نے معاون خصوصی ہارون اختر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے وزارتِ منصوبہ بندی کو ہدایت کی کہ قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور برآمدات بڑھانے کے لیے فوری طور پر ایک عملی لائحہ عمل تیار کیا جائے۔ انہوں نے مراکز کے قیام میں مکمل شفافیت اور مقامی آبادیوں کو شراکتی منصوبوں میں شامل کرنے پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان قیمتی پتھروں کی دولت سے مالا مال ہے، اور اگر اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے تو یہ ملکی زرمبادلہ میں اضافے کا بڑا ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے۔