زراعت و معیشت کیلئے اپنا کھیت اپنا روزگار بہترین پروگرام ہے، عظمی بخاری
Web Desk
27 April 2026
صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے حکومتِ پنجاب کے نئے زرعی منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اپنا کھیت، اپنا روزگار“ پروگرام صوبے کی بنجر زمینوں کو آباد کرنے اور بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے۔عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران اس میگا پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت تقریباً 160 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین 10 سالہ لیز پر فراہم کر رہی ہے۔اس منصوبے سے براہِ راست 88 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔کسانوں کو 25 سے 40 لاکھ روپے مالیت کی زمین (1 سے 5 ایکڑ تک) دی جا رہی ہے، ساتھ ہی 50 ہزار روپے کی یکمشت گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی۔اب تک اس پروگرام کے لیے 900 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں اس بار گندم کی پیداوار مقررہ ہدف سے بھی زیادہ رہی ہے، جو کہ حکومت کی کامیاب زرعی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹرز اسکیم جیسے اقدامات سے کاشتکاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔عظمیٰ بخاری نے پنجاب فلم سٹی کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے 50 ایکڑ زمین مختص کر دی ہے۔اس فلم سٹی میں عالمی معیار کے جدید اسٹوڈیوز اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی اور کسی بھی طبقے کو، خاص طور پر متاثرین کو، تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ یہ اقدامات صوبے کو صنعتی اور زرعی طور پر خود کفیل بنانے کی جانب اہم قدم ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026