26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
Web Desk
27 April 2026
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) میں 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے اہم احکامات جاری کیے۔کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیلِ صفائی نے ملزمہ علیمہ خان کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے کیس کے دیگر 10 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔عدالت نے مقدمے کی کارروائی کو آگے بڑھاتے ہوئ کیس کے آخری گواہ کو شہادت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔تفتیشی افسر انسپکٹر خلیل کو بھی آئندہ تاریخ پر ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ 26 نومبر کو ہونے والے سیاسی احتجاج کے دوران مبینہ ہنگامہ آرائی اور قانون شکنی کے تناظر میں درج کیا گیا تھا جس کی سماعت اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور، کباڑ کے گودام میں آگ لگنے سےسے 3 کمسن بچے جھلس کر جاں بحق
27 April 2026
وزیراعظم کا بڑا فیصلہ،پی ایس ایل پلے آف کے تمام میچز میں شائقین کواسٹیڈیم آنے کی اجازت
27 April 2026
قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے لیے 3 سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کا فیصلہ
27 April 2026
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع، بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج
27 April 2026
زراعت و معیشت کیلئے اپنا کھیت اپنا روزگار بہترین پروگرام ہے، عظمی بخاری
27 April 2026
پاکستان اور چین کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
27 April 2026
ملٹی نیشنل جاپانی کمپنی کا ’’میڈان پاکستان‘‘ آٹوپارٹس بنانے کا اعلان
27 April 2026
29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع
27 April 2026