پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز باہر، حیدرآباد کنگز مین پلے آف میں پہنچ گئی
Web Desk
26 April 2026
ایچ بی ایل پی ایس ایل گیارہ میں حیدرآباد کنگز مین نے راولپنڈیز کو ایک سو آٹھ رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، جبکہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
حیدرآباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چوالیس رنز اسکور کیے۔ گلین میکسویل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سینتیس گیندوں پر ستر رنز بنائے۔
ان کے علاوہ عثمان خان چون رنز اور کوشال پریرا پچاس رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دو سو پینتالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی پوری ٹیم سترہ اعشاریہ ایک اوورز میں ایک سو چھتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
راولپنڈیز کی جانب سے عثمان خواجہ نے مزاحمت کرتے ہوئے چھیاسٹھ رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے کوئی مدد نہ مل سکی۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے حنین شاہ نے چار جبکہ عاکف جاوید نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026