بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ دوبارہ فعال، یونیورسٹی روڈ پر کام کا آغاز
Web Desk
26 April 2026
کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کے لاٹ ٹو پر کام ایک بار پھر شروع کر دیا گیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ تیز ہو گئی ہیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کا کام آج سے دوبارہ ایف ڈبلیو او نے سنبھال لیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مکس ٹریفک لین سے متعلق کام بھی ایف ڈبلیو او کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ کوریڈور کے ٹھیکے کا فیصلہ ابھی تک زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل لاٹ ٹو کا ٹھیکہ منسوخ کیے جانے کے بعد منصوبہ عارضی طور پر تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔
حکام کے مطابق منصوبے کی بحالی سے یونیورسٹی روڈ پر ترقیاتی کاموں میں دوبارہ تیزی آنے کی توقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026
نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ
16 July 2026
کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس
16 July 2026
نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی
16 July 2026
ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس
16 July 2026