وزیراعظم کا 120 ارب روپے سولر اسکینڈل پر ایکشن، 2 اعلیٰ سطح کی کمیٹیاں قائم
Web Desk
26 April 2026
وزیراعظم نے سولر پینلز کی درآمد میں مبینہ 120 ارب روپے کی زائد مالیت ظاہر کرنے کے اسکینڈل پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دو اعلیٰ سطح کمیٹیاں قائم کردی ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایک کمیٹی نگرانی کے امور سرانجام دے گی جبکہ دوسری کمیٹی تحقیقات اور قانونی کارروائی کی ذمہ دار ہوگی۔
نگرانی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نبیل اعوان کریں گے جبکہ تحقیقات و قانونی پیروی کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلیجنس رباب سکندر کے سپرد کی گئی ہے۔
کمیٹیوں میں اسٹیٹ بینک، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اندرونی آڈٹ رپورٹ میں سولر پینلز کی کلیئرنس کے دوران سنگین بے ضابطگیوں اور قواعد کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق صرف دس فیصد درآمدی کھیپ کے آڈٹ میں 120 ارب روپے کی مبینہ زائد مالیت ظاہر کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج
16 July 2026
مریم نواز کے ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے دوران دیوار گر گئی
16 July 2026
انسانی پلاسنٹا کی غیر قانونی خرید و فروخت کیس؛ اسلام آباد کی عدالت نےملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
16 July 2026
ڈاکٹر آکاش قتل کیس؛ پولیس نے لڑکی سمیت 3 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
16 July 2026
پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز
16 July 2026
آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج
16 July 2026
ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان
16 July 2026
نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ
16 July 2026