LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبہ دوبارہ فعال، یونیورسٹی روڈ پر کام کا آغاز ایران امریکا مذاکرات کے تناظر میں امریکی ٹیموں کی واپسی جاری، جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ وزیراعظم کا 120 ارب روپے سولر اسکینڈل پر ایکشن، 2 اعلیٰ سطح کی کمیٹیاں قائم سولر صارفین سے فیس وصولی پر نظرثانی کا فیصلہ، 25 کلوواٹ تک رعایت کی سفارش صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا جہاز پر قبضہ، یرغمالیوں میں 11 پاکستانی شامل لندن میں ہراسانی کے واقعے پر علامہ طاہر اشرفی کا ردعمل سامنے آگیا سلطان عمان اور عباس عراقچی کی مسقط میں اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر مشاورت وائٹ ہاؤس ڈنر حملہ آور کی شناخت سامنے آگئی، گرفتار شخص ٹیچر اور گیم ڈویلپر ہے مشتبہ شخص نے 15گز دور سے حملے کی کوشش کی، واقعے کا ایران جنگ سے تعلق نہیں، ٹرمپ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں عشائیے کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے ایرانی قیادت میں شدید اختلافات ہیں، مذاکرات کرناچاہتے ہیں تو ہمیں فون کریں، صدرٹرمپ وٹکوف اورکشنر کا دورہ پاکستان منسوخ، فیصلہ جنگ شروع کرنے کا اشارہ نہیں، امریکی صدر ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ مکمل کرکے اسلام آباد سے مسقط روانہ ایرانی وفدسے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، سفارتی کردارجاری رکھیں گے، وزیراعظم وزیراعظم اورفیلڈمارشل سے ملاقاتوں میں جنگ کےمکمل خاتمے کےلیے موقف پیش کردیا، ایرانی وزیرخارجہ

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں کا جہاز پر قبضہ، یرغمالیوں میں 11 پاکستانی شامل

Web Desk

26 April 2026

صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے ایک تجارتی جہاز پر حملہ کرکے عملے کے افراد کو یرغمال بنا لیا، یرغمالیوں میں گیارہ پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق جہاز میں مالک سمیت مجموعی طور پر پچیس افراد سوار تھے جنہیں مسلح افراد نے قبضے میں لے لیا۔

یرغمال بنائے گئے افراد میں کراچی سے تعلق رکھنے والے بیالیس سالہ یاسر خان بھی شامل ہیں۔

یاسر خان کی اہلیہ نے بتایا کہ جہاز پر حملے کا واقعہ اکیس اپریل کو رپورٹ ہوا تھا اور آخری بار اسی روز ان سے رابطہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یاسر خان نے بتایا تھا کہ عملے کے افراد تین روز سے بھوکے ہیں جبکہ جہاز پر مسلح افراد موجود ہیں۔

اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی جلد محفوظ واپسی یقینی بنائی جائے۔