LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایرانی وفدسے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، سفارتی کردارجاری رکھیں گے، وزیراعظم وزیراعظم اورفیلڈمارشل سے ملاقاتوں میں جنگ کےمکمل خاتمے کےلیے موقف پیش کردیا، ایرانی وزیرخارجہ امریکی ناکہ بندی جاری رہی  تو فیصلہ کن ردِعمل دیں گے، ایرانی فوج اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں پر گفتگو وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر اہم مشاورت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس،ترجمان دفتر خارجہ ملیریا قابلِ علاج مگر خطرناک مرض ہے، بروقت تشخیص ضروری ہے: وزیراعلیٰ سندھ فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات کر رہے ہیں: امریکی صدر اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی مباحثہ، بی ایل اے، ٹی ٹی پی کے خطرات پر غور صدر زرداری کا دورہ چین: سی پیک اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ، تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی پاکستان میں مذاکرات کے نئے دور میں پیشرفت کی امید ہے: ترک وزیر خارجہ اسرائیل کے وحشیانہ حملے، 6 پولیس اہلکاروں سمیت مزید 12 فلسطینی شہید حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ اہم دورے پر چین روانہ، گورنر پنجاب نے الوداع کیا

Web Desk

25 April 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر روانگی کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر پاکستان کا استقبال کیا اور انہیں الوداع کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے صدر مملکت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ پاک-چین دوستی کے ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق، اپنے قیام کے دوران صدر زرداری چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں سی پیک (CPEC) کے دوسرے مرحلے، علاقائی سکیورٹی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔