وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر اہم مشاورت
Web Desk
25 April 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ شریک تھے۔ ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور پاکستان و ایران کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا، جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں اور میزبانی کو سراہا۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان خطے میں قیامِ امن کے لیے ایران اور امریکہ کے درمیان سہولت کاری کا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی وفدسے ملاقات کرکے خوشی ہوئی، سفارتی کردارجاری رکھیں گے، وزیراعظم
25 April 2026
امریکی فوجی مداخلتیں صرف تیل کےلیے ہیں، روسی وزیرخارجہ
25 April 2026
وزیراعظم اورفیلڈمارشل سے ملاقاتوں میں جنگ کےمکمل خاتمے کےلیے موقف پیش کردیا، ایرانی وزیرخارجہ
25 April 2026
پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ’ای او تھری‘ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا
25 April 2026
امریکی ناکہ بندی جاری رہی تو فیصلہ کن ردِعمل دیں گے، ایرانی فوج
25 April 2026
اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان کی سفارتی کوششوں پر گفتگو
25 April 2026
صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ اہم دورے پر چین روانہ، گورنر پنجاب نے الوداع کیا
25 April 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس،ترجمان دفتر خارجہ
25 April 2026