LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان 600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق سات شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی، پاسداران انقلاب عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ مکمل، میڈیکل ٹیم واپس روانہ سکھر میں انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا افغان فریڈم فرنٹ نے ہبت اللہ اخوندزادہ کی اقتدار میں شراکت کی پیشکش مسترد کر دی فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور دھی رانی پروگرام: خانیوال میں 182 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں روس، چین اور امریکا کا سہ فریقی اجلاس سفارت کاری کی تاریخ کا نیا باب ہے، پیوٹن

ملیریا قابلِ علاج مگر خطرناک مرض ہے، بروقت تشخیص ضروری ہے: وزیراعلیٰ سندھ

Web Desk

25 April 2026

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ملیریا کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا ایک قابلِ علاج مرض ہے، لیکن بروقت تشخیص اور احتیاط نہ برتنے کی صورت میں یہ جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملیریا کو عام بخار سمجھ کر نظر انداز نہ کریں بلکہ اسے ایک سنگین خطرہ تصور کرتے ہوئے فوری حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

وزیراعلیٰ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ علامات ظاہر ہوتے ہی قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں، جہاں حکومت کی جانب سے تشخیص اور علاج کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے گھروں اور گردونواح میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور مچھر دانیوں کے استعمال کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ مچھروں کی افزائش کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

صوبائی حکومت کی حکمتِ عملی پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے محکمہ بلدیات کو نالیوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے شیڈول کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بین الاقوامی اداروں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے سندھ کو ملیریا سے پاک کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے طبی عملے اور ہیلتھ ورکرز کی خدمات کو بھی سراہا، جو اس بیماری کے خلاف فرنٹ لائن پر سرگرم عمل ہیں۔