LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی پاکستان اور سعودی عرب کا زرعی برآمدات 3 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق، سعودی وفد کا دورۂ اسلام آباد کا اعلان سی آئی اے چیف سے صدر پوتن کی ملاقات سے انکار کی خبریں بے بنیاد ہیں: کریملن ایرانی پاسداران کے سینئر عہدیدار کی عرب ممالک کو امریکی فوجی انخلاء کی دھمکی اسحاق ڈار کی کرغزستان کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق امریکی حملوں کے جواب میں ایران کی شدید جوابی کارروائی کی دھمکی ایران کوئی بے معنی معاہدہ کر بھی لے تو مجھے کوئی پرواہ نہیں: ٹرمپ پنجاب بھر میں نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان

فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

Web Desk

25 April 2026

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سکیورٹی، دوطرفہ تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں وزیرِ داخلہ محسن نقوی، قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک اور ایرانی نائب وزیرِ خارجہ غریب آبادی سمیت دونوں ممالک کے اہم حکام شریک تھے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، ملاقات کے دوران پاک-ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ایرانی وفد وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کرے گا، جس میں صدر مسعود پزشکیان کا خصوصی پیغام پہنچایا جائے گا۔ اس دورے کا ایک اہم ترین پہلو پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور ہے، جس میں اہم پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے بھی ان مذاکرات کی اہمیت کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مشتمل اعلیٰ سطحی امریکی وفد ہفتے کی صبح پاکستان پہنچے گا تاکہ ان اہم مذاکرات میں شرکت کر سکے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ پڑوسی ممالک ان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح ہیں اور پاکستان کے بعد وہ مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے تاکہ علاقائی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے۔