بھکر: اراضی تنازع پر فائرنگ، 2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
Web Desk
25 April 2026
بھکر کی بستی چانڈیا میں اراضی کے دیرینہ تنازع نے خونی تصادم کی شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت پر جاری جھگڑے کے باعث پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان اور مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، تاہم زمین کے تنازع نے ذاتی دشمنی کی صورت اختیار کر لی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
تحریک انصاف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل،حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا
25 April 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع
25 April 2026
سندھ حکومت کی 7 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی سفارش، وفاق کو فیصلے سے آگاہ کر دیا
25 April 2026
ملیریا قابلِ علاج مگر خطرناک مرض ہے، بروقت تشخیص ضروری ہے: وزیراعلیٰ سندھ
25 April 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
25 April 2026
مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا
25 April 2026
اقوام متحدہ میں انسداد دہشت گردی مباحثہ، بی ایل اے، ٹی ٹی پی کے خطرات پر غور
25 April 2026
پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا غریب دشمنی ہے، لیوی فوری ختم کی جائے: حافظ نعیم الرحمن
25 April 2026