LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان پاکستان کی روسی مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی تجویز مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے: ملک احمد خان سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد

مریم نواز کی کاوشیں، پنجاب 10 لاکھ مویشی برآمد کرے گا

Web Desk

25 April 2026

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت منعقدہ خصوصی اجلاس میں پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے اور گوشت کی برآمدات (Meat Export) بڑھانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اب 10 لاکھ جانور ایکسپورٹ کرے گا، جس کے لیے چینی کمپنیوں سمیت 7 اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

منصوبے کے تحت چین کی گلوبل میٹ کمپنی ‘پامکو’ کے اشتراک سے بوائلر یونٹ نصب کرے گی تاکہ بڑے پیمانے پر ‘بوائلڈ میٹ’ ایکسپورٹ کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ 3 لاکھ بھینسوں اور گایوں، 3 لاکھ مینڈھوں اور ایک لاکھ بکروں کی خصوصی پرورش (Fattening) کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لائیوسٹاک سیکٹر میں پہلی بار میکانائزیشن متعارف کرواتے ہوئے حکومت نے جدید مشینری، جیسے ملک چلر اور فیڈ مکسر پر 60 فیصد سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے مفت مویشیوں کا کوٹہ ڈبل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کو پہلے ہی 9255 مویشی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 20 لاکھ جانوروں کی ٹیگنگ کی جائے گی اور ہر تحصیل میں سٹیٹ آف دی آرٹ ویٹرنری ہسپتال اور 4 موبائل ڈسپنسریاں قائم کی جائیں گی تاکہ مویشیوں کو گھر بیٹھے علاج کی سہولت میسر آ سکے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ لائیوسٹاک فارمز معاشی خود انحصاری کا اہم ذریعہ ہیں اور ماضی میں اس شعبے کو نظر انداز کرنا افسوسناک تھا۔