پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا غریب دشمنی ہے، لیوی فوری ختم کی جائے: حافظ نعیم الرحمن
Web Desk
25 April 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے متوسط اور غریب طبقے کے لیے کمر توڑ بوجھ قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ پٹرولیم لیوی اور ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ کرتی، لیکن اس کے برعکس قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پہلے ہی مہنگی بجلی اور گیس نے عوامی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور اب پٹرولیم مصنوعات پر مزید “ہتھوڑے” چلائے جا رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس فیصلے سے نہ صرف مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا بلکہ ملک کی صنعتیں اور کاروبار بھی تباہ ہو کر رہ جائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے اور قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ واپس لے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف میسر آ سکے۔
متعلقہ عنوانات
صدر مملکت آصف علی زرداری پانچ روزہ اہم دورے پر چین روانہ، گورنر پنجاب نے الوداع کیا
25 April 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر اہم مشاورت
25 April 2026
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس،ترجمان دفتر خارجہ
25 April 2026
تحریک انصاف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل،حالیہ اضافے کو مسترد کر دیا
25 April 2026
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع
25 April 2026
سندھ حکومت کی 7 لاکھ 67 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی سفارش، وفاق کو فیصلے سے آگاہ کر دیا
25 April 2026
ملیریا قابلِ علاج مگر خطرناک مرض ہے، بروقت تشخیص ضروری ہے: وزیراعلیٰ سندھ
25 April 2026
فیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
25 April 2026