LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان پاکستان کی روسی مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی تجویز مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے: ملک احمد خان سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد

صدر زرداری کا دورہ چین: سی پیک اور اقتصادی تعاون پر خصوصی توجہ، تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی

Web Desk

25 April 2026

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری چینی حکومت کی خصوصی دعوت پر 25 اپریل سے یکم مئی تک چین کا اہم سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، یہ دورہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان نے دورے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری 25 سے 27 اپریل تک صوبہ ہونان کے شہر ‘چانگشا’ میں قیام کریں گے، جبکہ دورے کے دوسرے مرحلے میں وہ 28 اپریل سے یکم مئی تک ‘سانیا’ کا دورہ کریں گے۔

اس دورے کے دوران صدر مملکت چینی صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق، ان ملاقاتوں میں پاک چین اقتصادی و تجارتی تعاون اور سی پیک (CPEC) کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اس اعلیٰ سطح کے تبادلے کا مقصد پاک چین سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانا ہے۔