LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا یومِ دفاع پر سائبر حملوں کا خدشہ، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی اہم ہدایات ٹرمپ اور اماراتی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو امریکی حملوں میں شہید شہریوں کے خون کا حساب لیا جائے گا: پاسداران انقلاب نیتن یاہو کا ایرانی حکومت گرانے کیلئے کام جاری رکھنے کا اعلان پاکستان کی روسی مشرق بعید کے ساتھ تخلیقی معیشت میں تعاون بڑھانے کی تجویز مکہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ میں اہم سنگ میل ہے: ملک احمد خان سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات پر اپوزیشن کی تحریک التوائے کار کثرت رائے سے مسترد

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد،اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل نے استقبال کیا

Web Desk

24 April 2026

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی آمد پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے استقبال کیا۔ دورے کے دوران عباس عراقچی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، تجارتی روابط اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ایران کی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح رکھتے ہیں، اسی سلسلے میں اسلام آباد کا دورہ نہایت اہم ہے۔

بعد ازاں عباس عراقچی مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے، جہاں علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر مشاورت کی جائے گی۔