اسحاق ڈاراوروسی وزیرخارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کیلیے تعاون پر گفتگو
Web Desk
24 April 2026
خطے میں قیام امن کےلیے پاکستان کے سفارتی رابطے جاری ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، عالمی سطح پر تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے امور زیرِ بحث آئے۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی فورمز پر بین الاقوامی امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے تعاون پر بات چیت کی۔
روسی وزیرِ خارجہ نے ایران اور امریکا کے مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری اور سہولت کار کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے سفارتی رابطوں کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان آئندہ بھی گفتگو اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیرپا امن کے لیے بات چیت اور سفارتی روابط ناگزیر ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہٴ روس کو باہمی طور پر موزوں تاریخ پر دوبارہ طے کرنے پر بھی گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر روسی وزیرِ خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے ایک دوسرے سے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
3 September 2026
ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پر میڈیا رپورٹنگ کو غلط قرار دے دیا
3 September 2026
ازبکستان کی سینٹرم ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع، پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی
3 September 2026
اسحاق ڈار کا نومنتخب او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ، عہدے سنبھالنے پر مبارکباد
3 September 2026
سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کرلی
3 September 2026
سندھ کی تقسیم کی بات بھی نہیں کی جاسکتی: مراد شاہ نے قومی اسمبلی کو خبردار کردیا
3 September 2026
شہباز شریف کا نیپالی سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت
3 September 2026
مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا
3 September 2026