LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جاپانی سفیر کو ڈی مارش، مشترکہ اعلامیے پر احتجاج پنجاب حکومت خوابوں کی تعبیر تک نوجوانوں کا ساتھ دے گی: مریم نواز آبنائے ہرمز سرخ لکیر، خطے میں امریکی تنصیبات تباہ کر دیں گے: ایرانی افواج ایران امریکا کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں: پاکستان نیب ترامیم کیس: ضمانت کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے اختیار پر سوال، فیصلہ محفوظ کیا اب ایم اے پاس افراد سوئیپر بنیں گے؟ آئینی عدالت کے ریمارکس نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولتی اراضی کا استعمال تبدیل کرنے پر پابندی ایران میں حکومت کی تبدیلی کیلئے زمینی فوج نہیں اتاریں گے: جے ڈی وینس پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل انتخابی قوانین، آئین میں تبدیلیوں کا فیصلہ لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 50 اموات کا خدشہ ایران نے امریکا کے حملوں کے باوجود امریکی خاتون رہا کر دی، ٹرمپ کا خیرمقدم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد بحال صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ

پنجاب حکومت کی اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کا آغاز، زمین اور گرانٹ دینے کا اعلان

Web Desk

24 April 2026

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے بے زمین اور بے روزگار افراد کی معاشی خودکفالت کے لیے اپنے ایک اور بڑے منصوبے “اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اسے وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ایک تاریخی فلیگ شپ پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صوبے میں زرعی انقلاب آئے گا۔عظمیٰ بخاری نے اس سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت اس منصوبے کے تحت درج ذیل اقدامات کر رہی ہے: پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 160 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی بے زمین دیہاتیوں میں تقسیم کی جا رہی ہے، جو صرف کاشتکاری کے مقاصد کے لیے استعمال کی جا سکے گی۔ زمین کی فراہمی کے ساتھ ساتھ حکومت کاشتکاروں کو 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی مالی گرانٹ بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنی فصل کی تیاری شروع کر سکیں۔ اس سے قبل کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سپر سیڈر اور ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن جیسے اقدامات کے باعث پنجاب میں گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل ہوئی ہے، اور اب یہ نئی سکیم اس وژن کو مزید آگے بڑھائے گی۔صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز دعووں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہیں۔ “اپنی چھت اپنا گھر” اور بے گھر افراد میں مفت پلاٹس کی تقسیم کے بعد اب “اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم ہزاروں خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا ذریعہ بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کی خوشحالی اور زرعی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے دور رس نتائج مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔