LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 ہلاک

Web Desk

24 April 2026

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ضلع خیبر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک بڑی کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں 22 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق یہ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، سکیورٹی فورسز کے گھیراؤ کے بعد دہشت گردوں نے بوکھلاہٹ میں اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کی زد میں آکر ایک 10 سالہ معصوم بچہ شہید ہو گیا۔ فورسز کی موثر جوابی کارروائی میں 22 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔یہ کارروائی نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے تحت منظور شدہ ‘وژن عزمِ استحکام’ کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور عوام کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

سکیورٹی حکام نے اعادہ کیا ہے کہ بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف یہ مہم پوری شدت سے جاری رہے گی تاکہ پاکستان کی دھرتی کو ان شرپسند عناصر سے پاک کیا جا سکے۔