بحرہندمیں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پارہی ہے، نیول چیف
Web Desk
23 April 2026
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ بحرِ ہند ایک اہم خطہ ہے جہاں مستقبل کی جنگی حکمت عملی تشکیل پا رہی ہے، بحرِ ہند سے عالمی تجارت کی وسیع آمدورفت ہے جس میں رکاوٹ سے عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیر اہتمام “جدید ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ” پر بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
نیول چیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جدید دفاعی ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے دفاعی صنعت، صارفین اور تعلیمی اداروں کے مابین تعاون پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی پیداوار اور خود انحصاری کےفروغ سے پاکستان میں کم لاگت اور عالمی معیار کی حامل دفاعی صنعت قائم ہوگی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں اجاگرکیا گیا کہ تیز رفتار تکنیکی ترقی جنگ کی نوعیت بدل رہی ہے، کانفرنس میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ دفاعی حکمتِ عملی ازسرِنو متعین ہو رہی ہیں۔
کانفرنس میں اعلیٰ عسکری قیادت، پالیسی سازوں، سفارتکاروں، ماہرین ِتعلیم،صنعتیِ ماہرین اور طلبہ نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں مزید دو ارکان شامل، نوٹیفکیشن جاری
23 April 2026
بھارت خطے میں امن کوششوں کو سبوتاثرکرنے سے بازرہے، پاکستان
23 April 2026
ایس ای سی پی نے کپیٹل مارکیٹ پر رپورٹ جاری کر دی
23 April 2026
وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیر کی ملاقات،پاکستان کی امن کوششوں پر تبادلہ خیال
23 April 2026
چاغی: نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نجی کمپنی کے 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
23 April 2026
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں ہیٹ ویو اور طوفانی بارشوں کا الرٹ
23 April 2026
قرضے حکمران لیں اور واپس عوام کریں یہ ظلم ہے: حافظ نعیم الرحمان
23 April 2026
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انرجی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس
23 April 2026