سہیل آفریدی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی آنکھ کا مسئلہ سازش قرار دے دیا
Web Desk
22 April 2026
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی بیماری کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کی دائیں آنکھ متاثر ہے۔
عمران خان اسٹیڈیم میں صوبائی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ایک ہزار دن سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں اور شدید تکلیف کے باوجود انہوں نے کبھی شکایت نہیں کی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اب ان کی اہلیہ کو بھی آنکھ کا مسئلہ لاحق ہو گیا ہے اور انہیں اہل خانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے فیصلوں کے باوجود عمران خان سے ملاقات ممکن نہیں بنائی جا رہی، جو جمہوری اصولوں کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جائے گا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ انہوں نے قانونی راستے اختیار کیے مگر انہیں بند کر دیا گیا، جس کے باعث سیاسی کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026
روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا
3 September 2026
جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان
3 September 2026