وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ پر اہم اجلاس، اقدامات تیز کرنے کی
Web Desk
22 April 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلز (EV) کے فروغ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے جاری اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر EV پالیسی نہ صرف ایندھن کے درآمدی بوجھ میں کمی کا باعث بنے گی بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کیلئے بھی نہایت اہم ہے۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ قومی ای وی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر دی جانے والی سبسڈی میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے اور اس اسکیم پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کیلئے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔ مزید برآں EV چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کیلئے اب تک 123 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
بریفنگ کے مطابق آئندہ پانچ سالوں میں ملک میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جس سے تقریباً 4.5 بلین ڈالر تک ایندھن کی بچت متوقع ہے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی تاکہ اس پالیسی کے فروغ کو مزید تقویت دی جا سکے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوانات
اگلے 36سے 72گھنٹوں میں پاکستان میں امریکا ایران مذاکرات ممکن ہیں،ٹرمپ
22 April 2026
پاکستان کا 2خلابازوں کو تجربات کےلیے خلا میں بھیجنے کافیصلہ،تربیت کےلیے چین روانہ
22 April 2026
سفارتی میدان میں ہونے والی پیش رفت پر نظررکھے ہوئے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ
22 April 2026
آبنائے ہرمزکے قریب 3بحری جہازوں پر فائرنگ، 2جہازایرانی تحویل میں
22 April 2026
خارجہ پالیسی میں “اسٹریٹجک دوراندیشی” ناگزیر: اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت دفترِ خارجہ کا اہم اجلاس
22 April 2026
قومی کرکٹر محمد نواز ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
22 April 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات: علاقائی امن اور دوطرفہ تعاون پر اہم گفتگو
22 April 2026
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 اپریل کو طلب: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں کے تبادلوں پر غور
22 April 2026