دھرتی کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مراد علی شاہ
Web Desk
22 April 2026
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ دھرتی (Earth Day) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ماحولیاتی تحفظ کو بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمین کو درپیش خطرات سے نمٹنا کسی ایک فرد یا ادارے نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انسانی سرگرمیوں، آلودگی اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی نے قدرت کے توازن کو بگاڑ دیا ہے، جس کے نتیجے میں سندھ سمیت پورا ملک شدید گرمی اور سیلاب جیسی آفات کا سامنا کر رہا ہے۔
مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ساحلی پٹی کے تحفظ، مینگرووز (Mangroves) کی بحالی اور بڑے پیمانے پر شجرکاری کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وسائل کے ضیاع کو روکیں اور ماحول دوست طرزِ زندگی اپنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026