اے این پی کا پختونخوا اسمبلی اجلاس سٹیڈیم میں بلانے پر بائیکاٹ کا فیصلہ
Web Desk
22 April 2026
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسٹیڈیم میں منعقد کرنے کے صوبائی حکومت کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اس سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اس اقدام کو “نمائشی سرگرمی” اور “نیا ڈرامہ” قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا موقف ہے کہ جب صوبہ امن و امان کی خراب صورتحال اور سنگین عوامی مسائل سے دوچار ہے، ایسے میں اسمبلی ہال کے بجائے اسٹیڈیم میں اجلاس بلانا محض وسائل کا ضیاع اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
میاں افتخار حسین نے سوال اٹھایا کہ کھیل کے میدانوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے بجائے کھیلوں کے فروغ کے لیے وقف ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کا مقصد عوام کو پارلیمانی کارروائی دکھانا ہے تو یہ کام پہلے ہی لائیو نشریات کے ذریعے ہو رہا ہے، اس کے لیے بھاری اخراجات کے ساتھ اسٹیڈیم میں سیٹ اپ لگانا غیر منطقی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لائن ختم؛ اپوزیشن قیادت نے سر جوڑ لیے
18 May 2026
گندم اور گیس کی ترسیل پر زیادتی ہو رہی ہے: گورنر، وزیراعلیٰ کے پی
18 May 2026
اپنے بچوں کو چائنیز پڑھائیں تا کہ وہ بڑے ہو کر چائنہ پڑھنے جا سکیں،خالد مقبول صدیقی
18 May 2026
وزیرِ اعظم سے نیول چیف کی ملاقات، پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
18 May 2026
حافظ نعیم الرحمان کا پٹرولیم لیوی کیخلاف وفاقی آئینی عدالت سے رجوع
18 May 2026
آڈیو لیک کیس؛ علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
18 May 2026
سی این جی بندش: وزیراعلیٰ کے پی کا وزیراعظم کو فوری گیس بحالی کیلئے خط
18 May 2026
بانی پی ٹی آئی کی قید کو ایک ہزار سے زائد دن گزر چکے ہیں، سلمان اکرم راجہ
18 May 2026