LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سینیٹربرنی سینڈرز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مستقل پابندی لگانے کی تجویز اسرائیلی انتہا پسند وزیر کا غزہ سے فلسطینیوں کی بیرون ملک منتقلی کا منصوبہ پیش ایران میں امریکی حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کی تدفین کر دی گئی امریکی اقتصادی پابندیاں: ایران پر شدید معاشی دباؤ، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ روسی ایس یو 57 ای لڑاکا طیارے سے لانچ ہونے والے اسٹیلتھ ڈرونز عالمی نمائش کیلئے تیار سعودی ولی عہد کا مصری صدر سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال جرمنی کی موجودہ قیادت نازی طرز عمل کی طرف لوٹ رہی ہے، دیمتری میدویدیف روس نے ایران سے ’دوری‘ اختیار کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کر دیا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن طویل تعیناتی کے بعد تھائی لینڈ پہنچ گیا روس کے کیف پر تازہ حملے میں بچے سمیت 10 افراد زخمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک

پہلگام واقعہ کے ایک سال بعد بھی بھارت شواہد پیش نہ کر سکا: عطاء اللہ تارڑ

Web Desk

22 April 2026

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی موقف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آج تک اس واقعے کے حوالے سے کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس واقعے کو بھارتی “مکاری، جھوٹی انا اور تکبر” کی عکاسی قرار دیا اور واضح کیا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور دہشت گردی کے مسائل کو بیرونی رنگ دے کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے، مگر اب اس کی حقیقت دنیا کے سامنے کھل کر آ چکی ہے۔

وزیر اطلاعات نے واقعے کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلگام آپریشن کی ایف آئی آر محض 10 منٹ کے اندر درج کر لی گئی تھی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اس کا متن پہلے سے تیار تھا اور یہ ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور خود بھارتی سول سوسائٹی اور تھنک ٹینکس نے بھی اس واقعے پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے یاد دلایا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس معاملے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کر رکھی ہے، تاکہ حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔