زمین کو سرسبز بنانا موسمیاتی تبدیلی کیخلاف سب سے بڑا ہتھیار ہے: مریم نواز
Web Desk
22 April 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ ارض (Earth Day) پر اپنے پیغام میں ماحولیاتی تحفظ کو ایک “قومی مشن” قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زمین کی ہریالی ہی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہمارا سب سے بڑا دفاع ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام صوبائی وزراء کو عملی طور پر شجرکاری کرنے اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ مریم نواز نے زور دیا کہ پلاسٹک کے استعمال کا خاتمہ اور درختوں کی حفاظت محض انتخاب نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں “سمارٹ انوائرمنٹ فورس” قائم کر دی گئی ہے اور پلاسٹک زیرو ویسٹ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق، حکومت ایک 10 سالہ کلائمیٹ چینج ایکشن پلان پر کام کر رہی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پا کر ایک صحت مند اور سرسبز پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ عرب میں مشترکہ آپریشن، 15 کروڑ کی غیر قانونی شراب ضبط
19 November 2026
لاہور: اجوکا تھیٹر کا پنجاب ڈرامیٹک اینڈ تھیٹریکل پرفارمنسز بل کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار، قانون کی واپسی کے لیے مہم چلانے کا اعلان
19 November 2026
600 میگاواٹ شارٹ فال، لاہور سمیت مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
19 November 2026
فیلڈ مارشل سے قطری وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
19 November 2026
عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور
19 November 2026
بلاول اپنے مؤقف میں سنجیدہ ہیں تو پی ٹی آئی کی نشستیں واپس کریں: بیرسٹر گوہر
19 November 2026
بھارتی فلمی فیڈریشن کا ریحان صدیقی سے روابط رکھنے والے بھارتی امریکی پروموٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
19 November 2026
مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپسی ناقابلِ معافی ہے، فوری بحال کی جائے: محمود خان اچکزئی و علامہ راجہ ناصر عباس
19 November 2026