LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاک بحریہ کا فضا سے سطح سمندر پر مار کرنے والے تیمور کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی

خلیجی ممالک کیلئے 45 پروازیں منسوخ، فضائی آپریشن متاثر

Web Desk

21 April 2026

پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے خلیجی ممالک کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جہاں مسافروں کی عدم دستیابی اور علاقائی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 45 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جاری ایران اور امریکہ کے درمیان حساس مذاکرات اور بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال نے فضائی سرگرمیوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ خاص طور پر متحدہ عرب امارات (UAE) جانے اور وہاں سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اچانک غیر معمولی کمی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث ایئر لائنز مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں سب سے زیادہ متاثر کراچی ایئرپورٹ ہوا ہے جہاں سے 18 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد سے 12، لاہور سے 9 اور پشاور سے 6 پروازیں آپریٹ نہ ہو سکیں۔ ان پروازوں میں دبئی، ابوظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور فجیرہ جیسے اہم روٹس شامل ہیں۔