LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں میں تیزی کیلئے نیا نظام منظور چینی سفیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات: امریکہ ایران مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف، مکمل اعتماد کا اظہار آئی ایم ایف کا شکنجہ مزید سخت: 11 نئی شرائط عائد، پاکستان کی 2027 تک اصلاحات مکمل کرنے کی یقین دہانی حج فلائٹ آپریشن میں تیزی، مزید 3510 عازمین آج سعودی عرب روانہ ہوں گے امریکا کا تجارتی جہاز پر قبضہ،ایران نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کروا دی عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر کے فنڈز موصول پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی ٹرمپ مذاکرات کی میز کو ہتھیار ڈالنے میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں: باقر قالیباف ایران سے ہونے والا معاہدہ جلد اور اوباما دور کے معاہدے سے بہتر ہوگا: امریکی صدر اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن مذاکرات جمعرات کو واشنگٹن میں ہوں گے ریڈ زون کے اداروں میں 21 اپریل کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ : نوٹیفکیشن جاری ایرانی وفد کا امریکاسے مذاکرات کیلیے اسلام آبادآنے کاامکان، برطانوی نیوزایجنسی ایرانی رہنماعقلمندہیں توایران کا مستقبل تابناک ہوسکتاہے، امریکی صدر

مراد سعید کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب روک دیا گیا: الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے

Web Desk

21 April 2026

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا معاملہ قانونی پیچیدگیوں کا شکار ہو گیا ہے، جس کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی عمل کو فی الحال روک دیا ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والی سماعت کے دوران درخواست گزار جلال خان کے وکیل نے ایک اہم قانونی نکتہ اٹھایا کہ چونکہ مراد سعید نے ابھی تک اپنی نشست کا حلف ہی نہیں اٹھایا تھا، اس لیے اس نشست کو “خالی” قرار دے کر دوبارہ انتخاب کروانا قانونی طور پر درست نہیں۔

الیکشن کمیشن نے ان دلائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمنی انتخاب کو اگلی سماعت تک ملتوی کر دیا ہے اور تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت اب 6 مئی کو ہوگی، جس کے بعد اس نشست کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔