عالمی سفارت کاری کا مرکز اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کے لیے ریڈ زون سیل
Web Desk
21 April 2026
اسلام آباد پھر عالمی مرکز نگاہ بن گیا۔۔ ایران امریکا مذاکرات کی میزبانی کے لیے پاکستان نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔۔ ایران امریکا مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد کو سیکیورٹی زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں بیس ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔۔ پنجاب پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔۔ ریڈ زون اور توسیعی ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔۔ انتظامیہ نے سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو غیر ملکی وفود کے قیام کے لیے مکمل طور پر خالی کرالیا ہے۔۔ اسلام آباد ریڈ زون میں واقع تمام وزارتیں، ڈویژنز اور وفاقی ادارے آج بھی ورک فرام ہوم کررہے ہیں ۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران اور عملے کو شہر میں موجود اور تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں آج بھی عدالتی کام معطل رہے گا۔۔ وفاقی آئینی عدالت کے اعلامیے کے مطابق ریڈ زون کی بندش کے باعث اسلام آباد میں سماعتیں نہیں ہوں گی۔۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی ہدایت پر ایک روزہ عدالتی تعطیل ہوگی۔۔ وفاقی آئینی عدالت کی اکیس اپریل کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔۔ عدالتی عملہ گھروں سے کام جاری رکھے گا،عدالتی افسران اپنی تعیناتیوں پر موجود رہیں گے۔۔ برانچ رجسٹریاں عدالتی و انتظامی امور کے لیے کھلی رہیں گی۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی آج بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ریڈزون کی بندش کی وجہ سے ہائی کورٹ بند رکھنےکا فیصلہ کیاگیا۔ ہیوی اور پبلک ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل ہے۔۔ میٹرو بس سروس پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
یونان میں فضائی مظاہرے کے دوران ایف-4 فینٹم جنگی طیارہ تباہ
5 September 2026
امریکا کی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا: ایرانی نائب صدر
5 September 2026
زمان پارک کے باہر پولیس پر حملہ کیس، فلک جاوید کی ضمانت منظور
5 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں پوتن کی متحرک سفارت کاری نمایاں
5 September 2026
کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی: محسن نقوی
5 September 2026
سانحہ گل پلازا: پولیس کا چالان عدالت میں جمع، ایسوسی ایشن مرکزی ذمہ دار قرار
5 September 2026
آئین پامال کر کے جتنے مرضی چھوٹے صوبے بنالیں کوئی فائدہ نہیں: خواجہ سعد رفیق
5 September 2026
سیف گیمز 2027 کی تاریخیں مقرر، 28 کھیلوں میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی و آفیشلز شریک ہوں گے
5 September 2026