LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امیدہے امریکا ایران مذاکراتی عمل جاری رہے گا، روس اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ: وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی سفیر کی ملاقات جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 7.5 ریکارڈ، سونامی کا خطرہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون: ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ ہے، روئٹرز کا دعویٰ پاک مصر مشق ’تھنڈر II‘ کامیابی سے مکمل، انسداد دہشتگردی تعاون مزید مضبوط پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا، امریکا ناقابلِ اعتماد، مذاکرات میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں: ایران چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے: مریم نواز اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ، غیر ضروری مطالبات ماننے سے انکار امریکا سے مذاکرات جاری، جنگ کیلئے بھی تیار ہیں: محمد باقر قالیباف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی پاکستان پھر مرکزِ نگاہ: ایران سے مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا: ٹرمپ امریکا کا ایرانی تجارتی جہاز پر قبضہ، ایران کا ’بحری قزاقی‘ کا جواب دینے کا اعلان وفاقی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں دفاتر کا کام گھر سے کرنے کا حکم، ملازمین کو شہر میں رہنے کی ہدایت ایل این جی کی فوری ملی تو بجلی مہنگی اور لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، پاور ڈویژن کا انتباہ

پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے انقلابی منصوبوں پر پیشرفت، بنجر زمینیں معاشی زونز میں تبدیل

Web Desk

20 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی بنجر زمینوں کو زرخیز اور معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے ایک انقلابی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت سرکاری سرپرستی میں جھینگوں کی افزائش (شرمپ فارمنگ) کے جدید مراکز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔ سرگودھا شرمپ سٹیٹ میں 500 ایکڑ پر محیط منصوبے میں 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی اور 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ ویئر ہاؤس اور پانی کی فراہمی کا نظام بھی آخری مراحل میں ہے۔ اسی طرح علی والا شرمپ سٹیٹ میں 1267 ایکڑ رقبے پر کام تیزی سے جاری ہے جہاں 642 تالاب تیار ہو چکے ہیں اور انتظامی دفاتر، ہاسٹلز اور لیبر رہائش گاہوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ شاہ گڑھ شرمپ فارم میں بھی سڑکوں اور بجلی کی فراہمی کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے، جس سے اس منصوبے کے جلد فعال ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

پنجاب میں اپنی نوعیت کے اس پہلے سائنسی منصوبے میں ماہرین نے پانی کے درجہ حرارت کو جھینگوں کی افزائش کے لیے انتہائی موزوں قرار دیا ہے، جہاں جدید سپلیمنٹس اور متوازن خوراک کے استعمال سے پیداوار کے معیار میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی معیار کی یہ شرمپ فارمنگ پنجاب کو ایکوا کلچر کا عالمی مرکز بنائے گی، جس سے نہ صرف بنجر اراضی آباد ہوگی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی برآمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔