LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

چین کی بے مثال ترقی دنیا کیلئے ایک روشن مثال ہے: مریم نواز

Web Desk

20 April 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چین کی ترقی کو دنیا کے لیے ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی زبان اب عالمی منظر نامے میں کلیدی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے چینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی چھ سرکاری زبانوں میں شامل یہ زبان پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں تقریباً سوا ارب افراد چینی زبان بولتے ہیں اور چین کی سیاسی، سفارتی و معاشی اہمیت کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے پنجاب پولیس کے حوالے سے ایک اہم معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو چینی زبان سکھائی جاتی ہے تاکہ باہمی رابطے اور سکیورٹی کے عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ چین کی وسیع مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے اور چینی ثقافت کو سمجھنے کے لیے اس زبان میں مہارت حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔